کاپی رائٹس کی خلاف ورزی ، مذہبی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی ، یا قانونی چارہ جوئی کے خطرے میں الجھے بغیر مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے یورولوجی کی حساس اور بعض اوقات ممنوع نوعیت کی باتوں یا تصاویر کا سوشل میڈیا پر اظہار کرنا ایک نہایت مشکل کام ہے۔ ایک نقطہ نظر یہ ہے کہ خود کو ہی اعتماد کے ساتھ پیش کر دیا جائے ، اپنی اُن تصاویر کی مدد سے جو جسمانی فٹنس اور گرومنگ کو نمایاں کرتی ہوں ، مگر اس بات کا خیال رکھتے ہوئے کہ وہ ناف کے نیچے کی عریانیت سے گریز کرتی ہوں ، بصورت دیگر وہ سماجی طور پر قابل اعتراض ہو سکتی ہے ۔ ان تصویروں کے ساتھ یورولوجی کے موضوعات پر لطیف گفتگو ، خاص طور پر وہ موضوعات جو جنسی مسائل سے متعلق ہیں ، سامعین کو مؤثر طریقے سے متوجہ کر سکتے ہیں ۔ تاہم، ہماری ثقافت میں لوگ اکثر ایسی تصاویر شیئر کرنے سے جھجکتے ہیں ۔ اس لیے واحد آپشن یہ ہے کہ مناسب تصاویر لینے کے لیے ذاتی گرومنگ اور فٹنس کو برقرار رکھا جائے ۔ تاکہ لوگ بھروسہ کر سکیں کہ اگر یہ ڈاکٹر خود کو فٹ رکھ سکتا ہے تو ہمیں بھی ہمارے مطابق فٹ رکھ سکے گا۔ جنسی رجحان ، شخصیت ، یا دیگر کمزوریوں کے بارے میں سماجی فیصلے (ججم...